احساس پروگرام
احساس پروگرام کوحکومت پاکستان کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے اس پروگرام کا بنیادی مقصد غریب اور مستحق خاندانوں میں سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے اس پروگرام کی مدد سے مختلف طریقوں سے لوگوں کی مالی مدد کی جاتی ہے جس کے اندر احساس راشن پروگرام احساس کفالت پروگرام اور تعلیمی وظائف جیسے پروگرام شامل ہیں
اگر اپ کو احساس پروگراموں کے متعلق رجسٹریشن کے مکمل طریقہ کار کے بارے میں اگاہ کیا جائے گا تاکہ اپ پروگرام کے اندر رجسٹریشن مکمل کروا کر مختلف طریقوں سے مالی امداد حاصل کر سکیں
Also Read: BISP Control Room set up for filing Complaintsرابطے کی معلومات
احساس پروگرام آن لائن رجسٹریشن
ملک کے اندر حالیہ مہنگائی اور غربت کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے احساس پروگرام کی ان لائن رجسٹریشن کے عمل کو شروع کر دیا گیا ہے جس کے اندر اپ اپنی رجسٹریشن مکمل کروا کر اہل قرار دیے جانے کے بعد ہر تین ماہ بعد 9000 روپے کی مالی امداد حاصل کر سکیں گے یاد رکھیں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کو مکمل طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے لہذا اب اپ کو یہ رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مدد سے فراہم کی جائے گی
احساس پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
احساس پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار نہایت اسان بنایا گیا ہے تاکہ ہر عام ادمی جو غریب اور مستحق ہے بااسانی پروگرام کے اندر اپنی رجسٹریشن کو مکمل کروا سکے رجسٹریشن کو مکمل کروانے کے لئے اپ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کر کے اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکتے ہیں اہلیت کے بارے میں جاننے کے بعد نااہل ہونے کی صورت میں اپ نیچے دیے گئے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کر سکتے ہیں
اپنی رجسٹریشن کو مکمل کروانے کے لئے اپنا قومی شناختی کارڈ لے کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے قائم کیے گئے تحصیل دفتر پر تشریف لے جائیں دفتر تشریف لے کر جانے کے بعد وہاں پر موجود نمائندے سے اپنا سروے کار ٹوکن حاصل کریں ٹوکن حاصل کرنے کے بعد اپنی باری انے کا انتظار کریں
اپنی باری انے کے بعد بلائے جانے پر سروے ڈیسک پر تشریف لے جائیں جہاں پر موجود نمائندہ اپ سے کچھ سوالات پوچھے گا جن کے اپ کو بغیر کسی جھوٹ بولے صحیح صحیح جواب دینا ہوں گے ان سوالات کے اندر اپ سے اپ کی تعلیم اپ کی ماہانہ امدن اپ کے گھر انے کے افراد اور اس طرح کے دیگر سوالات پوچھے جائیں گے
سوالات مکمل ہونے کے بعد وہاں پر موجود نمائندہ اپ کو سروے مکمل ہونے کا ٹوکن جاری کرے گا اس کے علاوہ اپ کو اپ کے فراہم کردہ موبائل نمبر پر 8171 کی طرف سے سروے مکمل ہونے کا میسج بھی موصول ہو جائے گا جس کے بعد اپ کے فراہم کردہ کاغذات اور سوالات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد اپ کو احساس پروگرام کے اندر اہل یا نااہل قرار دیا جائے گا
احساس پروگرام رجسٹریشن 8171 چیک کریں
سروے مکمل کروانے کے بعد رقم حاصل کرنے کے لیے اپ کے لیے اپ کی اہلیت کو جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ پروگرام کے اندر اہل افراد کو ہی پیسے فراہم کیے جاتے ہیں اپ اپنی اہلیت کو چیک کرنے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے قائم کیے گئے افیشل 8171 ویب پورٹل کا انتخاب کر سکتے ہیں
اپنے موبائل سے 8171 ویب پورٹل کو اوپن کریں اوپن کرنے کے بعد وہاں پر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد نیچے والے خانے کے اندر ساتھ تصویر میں نظر انے والا کوڈ درج کریں اور معلوم کرنے والے بٹن کو دبائیں بٹن دباتے ہی اپ کو اپ کی اہلیت کے بارے میں مکمل تفصیل سے اگاہ کر دیا جائے گا اہل ہونے کی صورت میں اپ اپنے قریبی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے جا کر اپنی رقم کو وصول کر سکتے ہیں
ضروری دستاویزات
پروگرام کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کروانے کے لئے اپ کو چند ضروری کاغذات کی ضرورت پڑے گی جو مندرجہ ذیل ہیں
اپ کے پاس نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ موجود ہونا چاہیے
تعلیمی وظائف کے اندر بچوں کی رجسٹریشن کے لئے بچوں کا بے فارم موجود ہونا چاہیے
اگر اپ بیوہ خاتون ہیں تو اپ کے پاس اپ کے خاوند کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے
معذور افراد کے پاس معذوری کا سرٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہے
خواجہ سراؤں کے پاس نادرا کا جاری کردہ خصوصی شناختی کارڈ
رابطے کی معلومات
تفصیلات | معلومات |
0800-26477, 051-9246326 | ٹیلی فون نمبر |
بے نظیر انکم سپورٹ سکیم، بلاک ایف، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد | پتہ |
bisp.gov.pk | BISP کی سرکاری ویب سائٹ |
A.o.a. bhai no mony plz help me .
Mara nam elil nhn horaha main 7 sal se benazir office buhat bar gye hn par mara nam nhn eial karte hm ghaireb he
Marbani kar k mara nam eial kare mein naila lohar mare husband ka nam asif he hm sujawal man rahte he
[…] Also Register : احساس پروگرام میں ان لائن رجسٹریشن […]
[…] new changes have been seen within the Ehsaas program by the Government of Pakistan. Which will create more ease in providing financial assistance to […]